پاکستان کے نامور اداکار شبیر مرزا انتقال کرگئے۔
پاکستان کے معروف اداکار شبیرمرزا کینسر کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تھی۔
اہلخانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ صبح 10 بجے جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد میں ادا کی گئی۔

انہوں نے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس کےعلاوہ مختلف ڈراموں میں کردارادا کیا ہے، انہیں ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سے زیادہ مقبولیت ملی تھی۔
اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















