Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کی تاریخ طے کرنے کا فیصلہ والدین کریں گے، عاصم اظہر

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ شادی کی تاریخ طے کرنے کا فیصلہ والدین کریں گے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ویب پیج کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر، گانوں اور نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

  شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ شادی کب ہو گی؟ سوال کے جواب میں عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ جب منگنی کی ہے تو شادی بھی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا پرانے خیالات کا ہوں، مجھے اچھا لگتا ہے کہ اپنی خاندانی اقدار کا خیال رکھوں، اس لیے وہی روایتی جواب دوں گا کہ شادی کی تاریخ طے کرنے کے حوالے سے فیصلہ والدین کریں گے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ شادی کب ہو گی، اس کے بارے میں میرے اور میرب کے والدین ہی فیصلہ کریں گے، یہ ہم دونوں کا فیصلہ ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس میں برکت ہوتی ہے اور دوسروں کو بھی میرا یہی مشورہ ہے کہ جہاں اپنی مرضی ہو وہاں والدین کی رضامندی بھی شامل ہونی چاہیے۔

معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ شادی کے حوالے سے میرے والدین سے ہی رجوع کرنا پڑے گا، لیکن شادی کی تاریخ جب بھی طے ہو گی سب کو معلوم ہو جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں