Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرح خان کی ایک اور مزاحیہ ویڈیو ہوئی وائرل

فرح خان ایک بھارتی فلمساز اور معروف کوریوگرافر بھی ہیں جو مشہور شخصیات کو اپنے اشاروں پر نچانا جانتی ہیں۔

مختلف بلاک بسٹر فلموں کے علاوہ، وہ اپنے سوشل میڈیا پر مزاحیہ مواد شیئر کرنے کے لیے بھی کافی مشہور ہیں  اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے فرح خان اپنے مداحوں کو اپنے متعلق اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں فرح خان باکو کی گلیوں میں گھومتی ہوئیں نظر آئیں جس دوران ان کی ملاقات  معروف بزنس ٹائیکون اشنیر گروور سے ہوئی جس کی ویڈیو بھی انہوں نے شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرح تفریحی وقت گزار رہی تھیں جب ان کی اچانک اشنیر گروور سے ملاقات ہوئی اور دونوں نے اس موقع پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر اشنیر گروور نے پرجوش ہوتے ہوئے کہا کہ ’’فوٹو تو بنتی ہے‘ جس پر کوریوگرافر نے ٹچ اپ کا وقت مانگا اور سیلفی لینے کے لئے تیار ہوگئیں۔

اشنیر اپنا فون فلمساز کو دیتا ہے اور اپنی بیوی مادھوری کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہے اور دونوں ان سے کہتے ہیں کہ وہ ان کی پوری تصویر پر کلک کریں جس کے بعد پریشان فرح اشنیر کا فون لے کر بھاگ گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں