Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’جوان‘ او ٹی ٹی پر کب ریلیز کی جائیگی؟ جانیئے

شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان ہندوستان بھر میں 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے اور شائقین اس فلم کو لے کر واقعی پرجوش اور دیوانے لگ رہے ہیں۔

اب، سوال یہ ہے کہ جوان کو او ٹی ٹی پر کب اور کس پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا، اس حوالے سے تمام تفصیلات کی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فلم جلد ہی Amazon Prime، Netflix، Disney، Hotstar، Zee5، Voot، اور SonyLiv جیسے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر بھی دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی اور اس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز کے ان اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جوان کے سیٹلائٹ رائٹس 250 کروڑ میں فروخت کیے گئے تھے، جس میں ڈیجیٹل حقوق، سیٹلائٹ براڈکاسٹنگ، اور موسیقی کے حقوق شامل ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیولی پر ریلیز کی جائے لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں ہیں۔

یہ سال شاہ رخ خان کے لیے کافی کامیاب رہا، جس میں پٹھان اور اب انتہائی متوقع جوان کی ریلیز ہوئی اور اس کے بعد ایک اور فلم ریلیز کے لئے تیار ہے جو رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائیگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں