بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ نے جمعہ (8 ستمبر) کو ایک بالکل نئی لگژری گاڑی خریدی ہے۔ اداکارہ کی اپنی اس نئی گاڑی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آچکی ہیں۔
گاڑی خریدنے پر اداکارہ نے پوجا کی اور موجود میڈیا کے لوگوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
View this post on Instagram
رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے نئی مرسڈیز بینز میباچ جی ایل ایس خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔
راکل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہے انہوں نے 2011 میں دو لسانی ‘کیراتم’ کے ساتھ تیلگو اور تامل فلموں میں قدم رکھا۔ انہوں نے تیلگو اور تامل سنیما میں ‘وینکاٹادری ایکسپریس’، ‘لوکیام’، ‘پانڈاگا چیسکو’، ‘کامیاب فلموں کے ساتھ اسٹارڈم حاصل کیا۔
بعدازاں راکل نے 2014 میں ‘یاریاں’ سے ہندی فلم میں قدم رکھا اور 2019 میں ‘دے دے پیار دے’ سے کامیابی مزید کامایبی حاصل کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















