پاکستان کی معروف اداکارہ فرح ندیم اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ فرح ندیم نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ میں شادی ہونے تک اپنی والدہ کے ساتھ ہی سویا کرتی تھی اور اُنہیں بارے میں یہ پتہ تھا کہ میں کھانے پینے کی چور ہوں اور اسی لیے وہ میرے لیے کھانا بنا کر میرے بھائیوں سےچھپا کر رکھتی تھیں کیونکہ بھائی میرے کھانے کی کوئی چیز نہیں چھوڑتے تھے۔
فرح ندیم نے کہا کہ والدہ کو پتہ تھا کہ میں کسی چیز کی شکایت نہیں کرتی اور نہ ہی کسی چیز کی ڈیمانڈ کرتی ہوں تو میرے بغیر کہے ہی میری پسند کی چیزیں وہ لا دیتی تھیں جیسے مجھے آم بہت اچھے لگتے ہیں تو آم کے موسم میں میرے لیے الگ سے آم رکھتی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ والدہ شادی سے پہلے مجھے کچن میں بھی نہیں جانے دیتی تھیں کہ میری توجہ صرف میری پڑھائی پر رہے۔
فرح ندیم نے کہا کہ مجھے زندگی میں سب سےزیادہ دکھ اس بات کا رہے گا کہ جب والدہ کا انتقال ہوا تو میں امریکا میں تھی اور جب میں امریکا جا رہی تھی تو والدہ نے مجھے سے کہا کہ پتہ نہیں جب تم آؤ تو اس وقت میں زندہ رہوں یا نہ رہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ والدہ کی یہ بات سن کر میں نے فوراً کہا کہ آپ بالکل ٹھیک ہیں تو آپ ایسا کیوں کہہ رہی ہیں۔
اداکارہ نے روتے ہوئے کہا کہ میں امریکا نومبر میں گئی تھی اور فروری میں میری والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور ان کا انتقال ہوگیا اور مجھے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان آنے کے لیے فلائٹ نہیں مل رہی تو میں یہاں وقت پر نہیں پہنچ سکی۔
اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ انتقال کے بعد بھی والدہ کی آنکھیں آخری وقت تک میرے انتظار میں کھلی رہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















