Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

24اداکاروں پر مشتمل میوزک ویڈیو کیساتھ ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا اعلان

بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی سالگرہ پر 24 اداکاروں پر مشتمل میوزک ویڈیو کے ساتھ نئی فلم ویلکم ٹو دی جنگل کا اعلان کیا۔

بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم فی الحال پری پروڈکشن میں ہے اور 20 دسمبر 2024 میں تھیٹر میں ریلیز ہوگی۔

فلم میں اکشے کمار ،سنجے دت، سنیل شیٹی، ارشد وارثی، پاریش راول، جانی لیور، راجپال یادیو، تشار کپور، شریاس تلپڑے، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، دلیر مہندی، میکا سنگھ، راہول دیو، مکیش شامل ہیں۔

اس کے علاوہ تیواری، شریب ہاشمی، انعام الحق، ذاکر حسین، یشپال شرما، اداکارہ روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، جیکولین فرنینڈس، دیشا پٹانی اور ورہی کودوارا بھی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version