Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان نے کم عمرلڑکیوں کیساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی

شاہ رخ خان کو بالی وڈ کا کنگ آف رومینس اور بادشاہ کہا جاتا ہے، رواں سال پٹھان کے بعد جوان کی سپر ہٹ کامیابی سے انہوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ہی انڈسٹری کے اصل سپر اسٹار ہیں۔

ان کی کامیابی اور شہرت کو دیکھنے کے بعد اکثر شائقین ان کے حوالے سے یہ سوال بھی کرتے نظر آتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنے سے بہت چھوٹی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کیوں کرتے ہیں؟

کنگ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رخ خان نے اس سوال کا جواب دیا ہے۔

بالی وڈ کے بادشاہ نے کہاکہ میں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ اس لیے کام کر رہا ہوں کیونکہ انڈسٹری میں نوجوان اداکارائیں ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عالیہ بھٹ مجھ سے پوچھیں کیا میں آپ کے ساتھ فلم کرسکتی ہوں؟ تو میں نہ نہیں کرسکتا، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ پہلے بڑی ہوجاؤ پھر آنا۔

کنگ خان نے کہا کہ میں انکار کرکے نوجوان لڑکیوں کا دل نہیں توڑ سکتا، نہ تو ڈائریکٹر سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ عمر دیکھ کر اداکارہ کا انتخاب کریں اور ٹیلنٹ کو چھوڑیں

Srk on working with actress less in age than him , he made a valid point tho if he insisted farah nd adi during OSO nd Rabne toh shayad deepika aur anushka ko itna bada break kahi aur se milta kya? Bollywood Mai
byu/SalaNaamKyaRakhun inBollyBlindsNGossip

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version