Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوان کا نیا ریکارڈ ؛ 3 دن میں 350 کروڑ کا بزنس

شاہ رخ خان کی جوان دنیا بھر میں 7 ستمبر کو ریلیز ہو ئی اور صرف تین دنوں میں دنیا بھر کے باکس آفس پر 350 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ’جوان‘ صرف 2 دن میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔

بھارتی باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 75 کروڑ کا بزنس کیا تھا، دوسرے دن فلم نے تقریبا 53 کروڑ کمائے۔

فلموں کے کاروبار سے منسلک منوبالا نے ٹوئٹر پر اعداوشمار پوسٹ کیے اور بتایا کہ فلم جوان صرف 2 دن میں دنیا بھر میں 200 کروڑ کمائی کرنے والے کلب کا حصہ بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 125 کروڑ اور دوسرے دن 109 کروڑ کا بزنس کیا ہے، یوں دنیا بھر میں اس کی کمائی 235 کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version