Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ریشم کی ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ریشم کی ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو ایک گاڑی میں بیٹھے غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکارہ کو ایک آدمی کے ہمراہ لوگوں کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کافی ضرورت مند لوگ وہاں کھانے کے لئے لائن لگا کر کھڑے ہوئے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

ریشم نے لوگوں میں دال ، روٹی اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ اداکارہ کی ویڈیو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ریشم انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں