Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ منال خان کی شادی کو 2 سال مکمل

معروف پاکستانی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کو 2 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

شیئر کی گئی تصویر اداکارہ کی شادی کی ہے جس میں اُن کو اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “شادی کی سالگرہ مبارک ہو”۔

اداکارہ کی تصویر پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام 2021 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

معروف جوڑی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی جلد متوقع ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں