Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سربھی جیوتی کا دیسی لُک مداحوں کو بھا گیا

 بھارتی ڈرامہ سیریل ناگن 3 کی معروف اداکارہ سربھی جیوتی  کی نئی تصاویر نے  سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سربھی جیوتی کا شمار ٹیلی ویژن کی نامور اداکاراوں میں ہوتا ہے،اداکارہ نے ہمیشہ اپنے فیشن سے سب کو  مسحور کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو ز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاتے ہوئے  حال ہی میں اداکارہ سربھی  جیوتی نے اپنی خوبصورت اور دیسی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Surbhi Jyoti (@surbhijyoti)

اداکارہ سربھی کی جانب سے اپنے شیئر کی گئی  تصاویر میں انہیں پیلے رنگ کے کمیز شلوار میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مداح اداکارہ کی تصاویر دیکھ کر جہاں خوش ہوئے وہیں کچھ حیران بھی ہوئے کیونکہ اداکارہ سربھی کو اموماً بولد لُک میں ہی دیکھا جاتا ہے۔

ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، سربھی جیوتی ہمیشہ سے بہترین فیشن سینس رکھتی ہیں اور اس ہی وجہ سے وہ ہمیشہ اپنے دلکش ڈریس ڈیزائن سینس سے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لیتی ہیں۔
ہونہار بھارتی اداکارہ سربھی جیوتی اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے تیزی سے بالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔

واضح رہے کہ  مشہور ٹیلی ویژن سیریز “قبول ہے” میں مرکزی کردارادا کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں مشہور ڈرامہ سیریل ” ناگن”  کا سیزن 3 بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ سر بھی کو بالی ووڈ” بے وفا ہے” میں بھی دیکھا گیا یہ ہی نہیں اداکارہ نئے بہت سے میوزک ویڈیو میں بھی اپنی اداوں سے صارفین کا دل جیت چکی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں