Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے آر رحمان کا کنسرٹ ہوا ناقص انتظامات کا شکار

اے آر رحمان کے کنسرٹ نے چنئی کے شائقین کو بری طرح مایوس کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے خراب انتظام کے لیے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کنسرٹ میں شرکت کرنے والے متعدد موسیقی سے محبت کرنے والوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر کو ناقص انتظام کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بہت سے لوگوں نے ٹویٹر پر اے آر رحمان کے کنسرٹ کا اپنا برا تجربہ شیئر کیا اور زیادہ بھیڑ، بھتہ خوری اور ناقص آڈیو کی شکایات درج کروائیں جبکہ بھگدڑ میں کچھ زخمی ہوئے، خواتین کو چھیڑ چھاڑ اور خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑا، اور بچے بھی لاپتہ ہوگئے۔

اس حوالے سے ایکس پر ایک صارف نے انٹری گیٹس کی ویڈیو پوسٹ کی جو کہ کنسرٹ کے  دوران خراب انتظامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس کے علاوہ اے آر رحمان کے کنسرٹ کی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں