Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

بالی ووڈ کی دیسی گرل اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نک جونس کے ساتھ نئی تصاویر میں نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں باصلاحیت اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے شوہر کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں پریانکا اور نک کو ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں پوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

یہ تصاویر نک جونس کے کنسرٹ کے موقع پر لی گئیں ہیں جس میں اداکارہ سیاہ  اسٹائلش لباس میں موجود ہیں جبکہ نک نے سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھاپنی اہلیہ سے میچنگ کی۔

تصویروں اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا، ’’انکریڈبل ویک اینڈ۔‘‘ پوسٹ کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی اس تصویر کو 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version