Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پربھاس اپنی آنے والی فلم میں کون سا کردار ادا کریں گے؟

تیلگو اسٹار پربھاس کو منچو وشنو کی آنے والی فلم کناپا میں اہم کردار ملنے  کا امکان ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق اداکار پربھاس، جو اس سال کے شروع میں آدی پورش میں بھگوان رام کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے، امکان ہے کہ وہ اگلی فلم میں بھگوان شیو کا کردار ادا کریں گے۔

 

اس کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم میں کریتی سینن کی بہن نوپور سینن بھی نظر آئیں گی۔

اگر یہ خبر سچ ہے تو یہ تیسرا خدائی اوتار ہوگا جس میں پربھاس نظر آئیں گے۔ وہ اس سال جون میں اوم راوت کی آدی پورش میں بھگوان رام کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ افواہ یہ ہے کہ کالکی 2898 عیسوی میں ان کا کردار بھگوان وشنو پر مبنی ہے۔

کناپا کو مکیش کمار سنگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو اپنی مہا بھارتھم سیریز کے لیے مشہور ہیں۔
فلم کو پارچوری گوپال کرشنا، بررا سائی مادھو، اور تھوٹا پرساد نے لکھا ہے، اور منی شرما اور اسٹیفن دیواسی کو موسیقی ترتیب دینے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ فلم کو ایوا انٹرٹینمنٹ اور 24 فریمز فیکٹری نے پروڈیوس کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں