Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار کا 56 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کیلئے بڑا تحفہ

بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے56 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو بڑا تحفہ دیدیا ہے۔

 حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم ’ویلکم 3‘ کا ایک مزاحیہ ٹیزر شیئر کر دیا۔

اُنہوں نے اپنی نئی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ آج خود کو اور آپ کو سالگرہ کا ایک تحفہ دیا ہے۔

اداکار نے لکھا ہے کہ اگر آپ کو یہ تحفہ پسند آئے گا اور آپ لوگ میرا شکریہ ادا کریں گے تو میں کہوں گا کہ ’ویلکم 3‘۔

 

 

اکشے کمار نے اپنی نئی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی ریلیز کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی یہ فلم اگلے برس کرسمس کے موقع پر 20 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں