Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمجھ نہیں آتا کہ ڈراموں میں مجھے منفی کردار کیوں دیے جاتے ہیں، اداکارہ مومنہ اقبال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ ڈراموں میں مجھے منفی کردار کیوں دیے جاتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات میں انہوں نے اس لیے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا، کیونکہ اس وقت تک وہ 18 سال کی نہیں تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

انہوں نے کہا کہ اب وہ 18 سال کی ہو چکی ہیں لیکن اس بار ان کا ووٹ کاسٹ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ تمام سیاستدان انہیں ناپسند ہیں۔

شوبز میں کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ مومنہ اقبال نے بتایا کہ ان کے ساتھ کبھی کوئی نامناسب واقعہ پیش نہیں آیا، البتہ چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سینیئر اداکاروں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے مناظر پہلے شوٹ کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ انہیں زیادہ تر منفی کردار کیوں دیے جاتے ہیں، بعض لوگ انہیں کرداروں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی منفی خیالات کا مالک سمجھتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں