Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون اور اجے دیوگن کے درمیان کیا رشتہ ہے؟

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اجے دیوگن کے درمیان کیا رشتہ ہے اس حواسے سے حیرت انگیز انکشاف ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم “سنگھم اگین” میں اجے دیوگن کی بہن کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اس فلم میں انہیں بھی ایک پولیس آفیسر دکھایا جائے گا، جو ہمیشہ وطن کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے بھائی کو ان پر بہت فخر ہوتا ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ 35 سے 40 روز تک مسلسل چلے گی، یہی نہیں مذکورہ فلم کی شوٹنگ ستمبر میں شروع کی جائے گی جبکہ اسے اگلے سال اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @daanishgandhi

واضح رہے کہ اس فلم میں اجے دیوگن اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اکشے کمار،کرینہ کپور، رنویر سنگھ اور ٹائیگر شروف بھی نظر آئیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں