Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار اے آر رحمان کے کنسرٹ میں ہنگامہ؛ متعدد افراد زخمی

بھارت کے مشہور و معروف گلوکار اے آر رحمان کے کنسرٹ میں ہنگامہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار اے آر رحمان کا کنسرٹ بھارتی شہر چنئی میں ہوا، جس میں شرکاء کی طرف سے بدنظمی، غیر معمولی رش اور غیر معیاری اسپیکروں کی شکایت کی گئی۔

رش زیادہ ہونے کے باعث شو میں بھگڈر بھی مچی جسے سے کچھ افراد زخمی ہوئے، عورتوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ کچھ بچے بھی گم ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ شو کے منتظمین نے ضرورت سے زیادہ ٹکٹس بیچے اور رش ہونے کے باعث لوگوں کو کنسرٹ ہال کے اندر جانے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

ایونٹس کے منتظمین نے شو میں بدنظمی پر شرکاء سے معذرت کی ہے اور انہوں نے اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ٹکٹ خرید کر شو نہ دیکھ سکے ان کی رقم واپس کی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں