Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کا دہشتگردی کو اسلام سے منسلک کرنے پر واضح ردِ عمل،ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا دہشتگردی کو اسلام سے منسلک کرنے پر واضح ردِ عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اداکار شاہ رخ خان کی پُرانی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان سے دورانِ انٹرویو جب اسلام کی تعریف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں جھوٹ نہیں بولوں گا کیونکہ آج سے 2 یا 3 سال پہلے جب بھی کوئی مجھ سے کہتا تھا دہشتگردی اسلام کی فطرت میں ہے تو میں اس کی اس بات سےصرف صاف انکار کرتا تھا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ اب مجھے یہ بات سمجھ بھی آگئی ہے کہ یہ دہشتگرد جس اسلام کو مانتے ہیں وہ ہمارا اسلام نہیں ہے۔

اداکار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک اللّٰہ کی آواز ہماری مقدس کتاب قرآن کی شکل میں موجود ہے اور اگر ہم صرف اسی کو اپنا اسلام مانیں تو اس میں کہیں پر بھی کسی انسان کو تکلیف پہنچانے کی تاکید نہیں کی گئی۔

شاہ رخ خان نے سورۃ المائدہ کی آیت نمبر 32 اور 33 کا حوالہ بھی دیا۔

جس شخص نے کسی انسان کو ناحق قتل کیا تو گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا اور جس نے کسی ایک انسان کی زندگی کو بچایا تو گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔

اُنہوں نے ان آیات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ قرآن مجید میں یہ احکامات صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے اُتارے گئے ہیں۔

جوان کی کامیابی پر اکشے کی تعریف، شاہ رخ کا اظہار مسرت

اداکار شاہ رخ خان نے بتایا کہ قرآن مجید یا احادیثِ مبارکہ میں کہیں بھی انسانیت کو تکلیف پہنچانے کے احکامات موجود نہیں ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ اسلام میں تو انسانیت کا خیال رکھنے کے اتنے سخت احکامات ہیں کہ اگر کہیں جنگ ہو رہی تو اس صورتحال میں بھی خواتین، بچوں، جانوروں اور اناج کو بالکل نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اور جو بھی ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا وہ کسی صورت جنت میں داخل نہیں ہوگا بلکہ سخت سزا پائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرا مقصد کسی کی مخالفت کرنا نہیں ہے اس لیے میں بہت معذرت کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ دہشگرد جس اسلام کو مانتے ہیں یہ صرف مُلّا کی زبانی ہے یہ ہمارا اسلام نہیں ہے۔

اُنہوں نے تمام مذاہب کے ماننے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ نوجوان نسل کو اپنی مقدس کتابوں میں جو اصل تعلیمات موجود ہیں صرف وہی سمجھائیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو بھارت میں اکثر ہی مسلمان ہونے کی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مخالفت کا سامنا رہتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں