بالی ووڈ میں اپنی خوبصورتی اور اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ کرینہ کپور خان آج بھی ہر لک اور ہر انداز میں بےحد خوبصورت لگتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ہر لحاظ سے بہترین نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
ان تصاویر میں اداکارہ کو ایک سلک سلیک گاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے۔
اس اورنج سلک گاؤن کے ساتھ کرینہ کانوں میں گرین کلر کے ایئر پیس پہنی ہوئی نظر آئیں جبکہ ان کے چاکلیٹی براؤن بال ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے تھے۔
کرینہ کپور خان کے کیریئر کے لحاظ سے اس سال بہت کچھ ہو رہا ہے۔ جبکہ ان کی او ٹی ٹی کی پہلی فلم جانے جان ایک مقبول OTT پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے جس میں وہ وجے ورما اور جے دیپ اہلاوت کے ساتھ نظر آئیں گی اور اس کے پاس ہنسل مہتا کے زیرِ ہدایت بکنگھم مرڈرز بھی موجود ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















