Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

بالی وڈ کی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی  ہیں۔

 اداکارہ تمنا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کو جامنی رنگ کے شمر لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویراور ویڈیو میں اداکارہ کو بہت خوبصورت لُک میں دیکھا جا سکتا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے

اس سے قبل اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے پہلے ڈرامیٹنگ سلیوس کے گاون میں کانز فلم فیسٹیول میں لاکھوں فینس کا دل جیتا۔

ہالی وڈ سے لے کر بالی ووڈ اور ساؤتھ تک کی اسٹار کاسٹ فرانس میں منعقدہ کانز فلم فیسٹیول 2022 میں اپنے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہیں بلیک اینڈ وہائٹ ڈریس میں دیکھا گیا۔

باہوبلی فیم اداکارہ نے گوری اور نینیکا کے ذریعہ ڈیزائن کئے گئے آوٹ فٹس میں کافی خوبصورت دکھ رہی ہیں۔

تمنا بھاٹیہ نے فرسٹ ڈے کانز فلم فیسٹیول میں دو زبردست لکس فلانٹ کئے ہیں۔

واضح رہے کہ تمنا نے 15 سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم چاند سا روشن چہرہ سے اداکاری کی شروع کی تھی وہ تمل ، تیلگو اور ہندی فلموں میں اداکاری کرتی ہیں ۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version