پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نیلم منیر کی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہے جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “پٹھان ہونا ایک طرز زندگی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے”۔
اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ نیلم منیر انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















