بھارت کی معروف اداکارہ مونی رائے پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے حسن سے متاثر ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو کھلی فضا میں دھوپ کی مدھم کرن کے ساتھ اپنے قیمتی لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل تصویر کے کمینٹ سیکشن میں مداحوں اور پرستاروں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مداحوں کی اس طویل فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے بھی شامل ہیں، انہوں نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کتنی سندر۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















