شاہ رخ خان سال 2023 میں پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد اپنی اب تک کی 02 بڑی بلاک بسٹر فلموں سے ساتھ سلور اسکرین پر واپس آئے ہیں۔
پٹھان کے ساتھ سال کا آغاز کرنے کے بعد، وہ اب جوان کی زبردست کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جو کہ 7 ستمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، اور یہ فلم صرف پانچ دنوں میں 300 کروڑ روپے کما چکی ہے۔
جوان نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے کیونکہ یہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی پہلی فلم بن گئی جس نے صرف تین دنوں میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔
شائقین اب بھی تھیٹروں میں فلم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ایسے میں اطلاعات ہیں کہ جوان کے او ٹی ٹی حقوق پہلے ہی فروخت کئے جاچکے ہیں، اور وہ بھی حیران کن رقم میں۔
مبینہ طور پر جوان کے حقوق نیٹ فلکس کو 250 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
