Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راکھی ساونت خود پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

بالی ووڈ کی متنازع ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ) خود پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔

حال ہی میں اداکارہ راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو ائیرپورٹ پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس دوران میڈیا کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ لوگوں کی طرف سے آپ پر مختلف الزام لگائے جارہے ہیں، لوگ آپ پر کڑی تنقید کر رہے ہیں تو اُن کو آپ کیا کہنا چاہیں گی؟

جس پر راکھی نے کہا کہ “جو یوٹیوبر مجھ پر تنقید کررہے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ اُن کی اپنی بہن کی 5 شادیاں ہوگئیں اور اُن کی ماں کی 5 شادیاں ہوگئی ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ “مجھ پر کڑی تنقید کرنے والوں نے اپنی آنکھوں سے کچھ دیکھا نہیں ہے اور یوٹیوبر صرف اپنا بینک بھرنے کے لئے میری عزت نیلام کر رہے ہیں”۔

اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں