بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ورن دھون کی ائیرپورٹ پر ننھے مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکار ورن دھون کی ایک ویڈٰیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو اہلیہ کے ہمراہ ائیرپورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورن دھون ائیرپورٹ سے باہر آ رہے تھے کہ اُن کی ملاقات ایک ننھے مداح سے ہوئی تو انہوں نے اُس کی جانب رخ کر کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیرا۔
اداکار کی اس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار کی فلم “بوال” ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی ہے۔
اس فلم میں اداکارہ جھانوی کپور نے اداکار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















