معروف بھارتی فلمساز پوجا بھٹ نے عالیہ بھٹ کے اپنی بیٹی ہونے کی افواہوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں پوجا نے ان افواہوں کو ‘احمقانہ’ قرار دیا اور کہا کہ یہ تقریباً ایک فیشن کی طرح بن گیا ہے جہاں لوگ خاندان کے افراد کے ساتھ کسی دوسرے شخص کے تعلقات کے بارے میں بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
اس سے قبل کرن جوہر کے مشہور چیٹ شو میں کافی ود کرن میں اپنے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ساتھی اداکاروں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شرکت کرتی ہوئی عالیہ بھٹ نے ان افواہوں کو پہلے ہی رد کردیا تھا۔
شو کے دوران کرن نے عالیہ سے پوچھا کہ انہوں نے اپنے بارے میں سب سے زیادہ مزاحیہ افواہ کون سی سنی ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹ کیسے آئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ کی بیٹی ہیں۔
خیال رہے کہ پوجا بھٹ مہیش بھٹ اور کرن بھٹ کی بیٹی ہیں جبکہ عالیہ بھٹ پوجا کی سوتیلی بہن اور مہیش بھٹ اور سونی رازدان کی بیٹی ہیں تاہم پوجا بھٹ کو آخری بار بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 میں دیکھا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
