فلمساز انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان یا سلمان خان کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں انوراگ کشیپ نے اس وجہ کا انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کی کوشش نہیں کی ،اگرچہ میں یہاں فلمیں بنانے آیا تھا، لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں اس (ستاروں کا پیچھا کرنے کی عادت) سے دستبردار ہو گیا۔
فلمساز نے بڑے ستاروں کے مداحوں کے بارے میں ذکر کرتے ہوئےکہا، میں نہیں جانتا کہ بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیسے کرنا ہے، اگر آپ اسٹار کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کے مداحوں کو مطمئن نہیں کرتے، تو وہ آپ کو مسترد کردیتے ہیں اور میرے ساتھ ایسا ہی ہوا تھا۔
انوراگ نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک میں ایسا کوئی رواج نہیں ہے۔ لہذا، وہاں آپ کو کام کرنے کی زیادہ آزادی ہے، ہم یہاں ہیرو کی پوجا کے ذریعہ کام کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















