Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جانے جان نیا پرومو: کرینہ کپور ’بہادر ماں‘ کے کردار میں نظر آئینگی

کرینہ کپور کی نیٹ فلکس فلم ’جانے جان‘ کا ایک اور پرومو جاری کر دیا گیا، جس میں انہیں ایک بہادر ماں کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کرینہ کپور کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو فلم  ’جانے جان‘  میں ان کے ہمراہ مرکزی کرداروں میں جیدیپ اہلوت اور وجے ورما بھی جلوہ گر ہیں۔

پرومو دیکھیں!

سسپنس ، ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس ٹیزر کو نیٹ فلکس نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ “جانے جان ہماری اپنی جانے جان کرینہ کپور خان کی سالگرہ پر آرہی ہے ، اپنے کیلنڈر پر  21  ستمبر کی تاریخ نوٹ کر لیں۔

 

اس سے قبل سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جوکہ ان کی آنے والی فلم جانے جان کے سیٹ کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ  اپنی ڈائیٹ کا خیال رکھنے والی کرینہ کپور فلم کے سیٹ پر اپنی کاسٹ کے ساتھ جنک فوڈ فرنچ فرائز مزے لے کر کھا رہی ہے۔ان کے ساتھ فوڈ پاٹنر وجے ورما بھی ہیں۔

واضح رہےکہ کرینہ کپورکی فلم جانے جان کا پہلا ٹیزر نیٹ فلکس پر جاری کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version