Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم 6 دنوں میں 600 کروڑ کمانے والی فلم بن گئی

کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ خان کا جوان دنیا بھر کے سینما گھروں میں اپنے خوابوں کی دوڑ کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

فلموں کے تجارتی تجزیہ کار منوبالا وجے بالن کے مطابق، جوان نے چھٹے دن دنیا بھر میں 600 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن فلم جوان کی  چھٹے دن صرف ہندوستان میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں جبکہ یہ فلم  7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

صرف یہی نہیں بلکہ ’جوان‘ صرف 2 دن میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔

بھارتی باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 75 کروڑ کا بزنس کیا تھا، دوسرے دن فلم نے تقریبا 53 کروڑ کمائے۔

 منوبالا نے ٹوئٹر پر اعداوشمار پوسٹ کیے اور بتایا کہ فلم جوان صرف 2 دن میں دنیا بھر میں 200 کروڑ کمائی کرنے والے کلب کا حصہ بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 125 کروڑ اور دوسرے دن 109 کروڑ کا بزنس کیا ہے، یوں دنیا بھر میں اس کی کمائی 235 کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں