بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘جرمنی کے باکس آفس پر سرفہرست آچکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار شاہ رخ کی فلم جوان پہلی بھارتی فلم ہے جس نے جرمنی کے باکس آفس پر جگہ بنانے کی کامیابی حاصل کی ہے۔
فلم جوان نے جرمن باکس آفس پر 97 ہزار یورو کا بزنس کرکے ہالی وڈ فلم ’دی ایکوالائزر 3‘ کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے 93 ہزار یورو کا بزنس کیا تھا۔
یہ ہی نہیں بلکہ گزشتہ جمعرات کو فلم ’جوان‘ نے آسٹریلیا کے باکس آفس پر سرفہرست آنے والی پہلی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
5 روز سے جرمنی میں ’جوان‘ کی نمائش جاری ہے اور اس کی کل آمدنی 4 لاکھ 19 ہزار یورو ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ فلم جوان کی آمدنی جمعہ کو ڈیڑھ لاکھ یورو تک جاپہنچی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















