Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکاری  کے حوالے سے شلپا شیٹی کا اہم انکشاف

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی بھی اپنی اداکاری کی صلاحیتیں دکھانے کا زیادہ موقع نہیں ملا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ شلپا نے بتایا کہ میں ابھی بھی اتنے عرصے بات شائقین کے ذہنوں میں اس لیے رہ گئی ہوں کیونکہ میری فلموں کے گانے بہت مقبول تھے۔

شلپا شیٹی نے کہا کہ مجھے ہمیشہ گلیمرس رول دیے گئے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اداکار کا ٹیگ نہیں ملا۔

’میں کھلاڑی تُو اناڑی‘ جیسی ہٹ فلم کرنے کے باوجود بھی شلپا کو کبھی کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کی طرف سے فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔

علاوہ ازیں اداکارہ شلپا نے انکشاف کیا کہ 90 کی دہائی میں چند ایسی فلمیں بھی تھیں جن میں پروڈیوسرز نے کہا کہ انہیں نقصان ہوگیا ہے لہٰذا مجھے بقایا فیس ادا نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی ایک بار پھر بہت جلد ہی فیملی فلم ’سُکھی‘ میں نظر آئیں گی، یہ فلم رواں مہینے ریلیز ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں