Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زندگی میں کبھی محبت نہیں ہوئی، پیار بے وقوفوں کا کام ہے، اداکارہ سحر خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ انہیں زندگی میں کبھی محبت نہیں ہوئی، مجھے لگتا ہے میں سمجھدار ہوگئی ہوں، پیار بے وقوفوں کا کام ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سحر خان کا کہنا تھا کہ ان کے کریئر کا پہلا ڈراما ’سانوری‘ تھا جس کے بعد لوگوں نے مجھے پہچاننا شروع کیا، لوگ جب میرے ڈرامے کی وجہ سے مجھے پہچانتے تھے تو مزہ آتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Khan (@seharkhan_official)

انہوں نے کہا کہ ڈراما انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد میں فیملی کو وقت نہیں دے پاتی، جس کی وجہ سے میری فیملی کا ہر شخص مجھ سے ناراض رہتا ہے، لیکن میری فیملی میرے کام کی وجہ سے بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود حیران ہوتی ہوں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کیسے آگئی، اس فیلڈ میں آنے کی میرے والد کبھی اجازت نہیں دیتے، ہاں البتہ مجھے گلوکارہ بننے کا شوق تھا، میں چاہتی تھی کہ لوگ مجھے پہنچانیں۔

اداکارہ سحر خان نے بتایا کہ میری ایک دوست نے صنم جنگ سے میری ملاقات کروائی، صنم جنگ نے میری ایک ڈائریکٹر سے ملاقات کروائی اور پھر میرا آڈیشن ہوا اور میں سیلکٹ ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Khan (@seharkhan_official)

انہوں نے کہا کہ آڈیشن میں سیلکٹ ہونے کے بعد دادا نے مجھے اجازت دے دی جس کے بعد میرے فیصلے پر فیملی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین میری شادی کے بارے میں بات نہیں کرتے، میری الگ طرح کی سوچ ہے، لڑکی کو خوداعتماد اور کامیاب ہونا چاہیے۔

اداکارہ سحر خان کے مطابق انہیں زندگی میں کبھی محبت نہیں ہوئی، مجھے لگتا ہے میں سمجھدار ہوگئی ہوں، پیار بے وقوفوں کا کام ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Khan (@seharkhan_official)

انہوں نے کہا کہ میں رشتوں کے بارے میں بہت ڈرتی ہوں، مجھے دل ٹوٹنے سے بہت ڈر لگتا ہے، جب آپ کسی شخص کو اپنا وقت دیتے ہو اور آخر میں دھوکا مل جائے تو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن دل ٹوٹنا ضروری بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن میں چاہتی ہوں کہ جس شخص کو میں اپنا وقت دوں وہ اس کا مستحق ہو، ایسا نہ ہو کہ میں کسی غلط انسان کا انتخاب کرلوں اور بعد میں مجھے پچھتاوا ہو، اس لیے میں ابھی صرف انتظار کررہی ہوں، میری توجہ ابھی صرف کام پر ہے، اس کے بعد میں شادی کے بارے میں سوچوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Khan (@seharkhan_official)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں