بالی ووڈ کے معروف فلمساز و اداکار شیکھر کپور کا کہنا ہے کہ فلمی شائقین کا شاہ رخ خان کیلئے دیوانوں جیسا ردِعمل ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف فلمساز و اداکار شیکھر کپور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شاہ رخ خان کی فلمی شائقین میں زبردست مقبولیت کا اعتراف کرلیا۔
انہوں نے لکھا کہ لندن میں لیسٹر اسکوائر میں فلم ’جوان‘ دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان کے اسکرین پر نظر آتے ہی ایک مداح نے کھڑے ہوکر زور سے کہا کہ اگر یہ آدمی اسکرین پر ٹیلی فون ڈائریکٹری بھی پڑھ لے تو میں اسے دیکھ کر خوش ہو جاؤں گا۔

انہوں نے لکھا کہ فلمی شائقین کا شاہ رخ خان کے لیے دیوانوں جیسا ردعمل ہے۔
واضح رہے کہ ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم’جوان‘ نے ریلیز کے بعد صرف 6 دنوں میں تقریباً 600 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















