Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار چل بسے؛ بالی ووڈ میں سوگ کا سماں

بھارتی فلموں کے سینئر اداکار ستیندر کمار کا انتقال ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلموں کے سینئر اداکار ستیندر کمار 84 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

اداکار کی موت ممبئی کے اسپتال میں ہوئی اور ان کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی۔

ستیندر کمار نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم شعلے سمیت مختلف زبانوں کی 500 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

 

فائل فوٹو

 

ان کی مشہور فلموں میں میرا نام جوکر، گیمبلر، امر پریم، قرض، بے تاب، نصیب، انجام اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ستیندر کمار کو زیادہ تر مزاحیہ کردار نبھانے کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں