Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ہاجرہ یامین کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہاجرہ یامین کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ہاجرہ یامین نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یو اے ای حکام کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ “گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لئے یو اے ای حکام کی شکر گزار ہوں”۔

واضح رہے کہ ہاجرہ یامین پہلی اداکارہ نہیں جن کو یو اے ای کا گولڈن ویزا ملا ہو، اس سے قبل بھی کئی پاکستانی اداکاروں کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے سے نوازا جاچُکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں