Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرانے ساتھی عامر بابا کا نادر علی سے متعلق افسوسناک انکشاف

پاکستان کے معروف یوٹیوبر نادر علی کے پرانے ساتھی یوٹیوبر عامر بابا نے ان سے متعلق افسوسناک انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف یوٹیوبر نادر علی کے پرانے ساتھی یوٹیوبر عامر بابا نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور نادر علی کے بدلے ہوئے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادر علی اسے بالکل بھول گئے ہیں جبکہ انہوں نے مین اسٹریم میڈیا کے لیے کئے جانے والے ایک پروگرام کے ذریعے 2013 میں نادر علی کو متعارف کرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نادر علی صرف کامیڈی ٹیم کا حصہ تھے، بعد میں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل P4 Pakao شروع کیا۔

عامر بابا نے کہا کہ یوٹیوب پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد میں نے نادر علی کے رویے میں نمایاں تبدیلی دیکھی ہے، میں نے نادر علی سمیت ہر پرانے ساتھی کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے میرا فون نہیں اٹھایا۔

انہوں نے اپنے پرانے ساتھیوں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں کو جو اب مشہور ہیں درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ نوجوانوں کے فون اٹھائیں اور انہیں موقع دیں کیونکہ وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں