Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صفائی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرتی، صبا قمر

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ صفائی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرتی۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی عادتوں سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں کیوں کہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متعلق کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتی۔

 صبا قمر نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی۔

  اداکارہ صباقمر نے کہا کہ یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو۔ میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں