Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونم باجوہ کا سرحد پار مداحوں کے نام پیغام جاری

بھارت کی پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے مداحوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سونم باجوہ کی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میدیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی اداکارہ کسی تقریب میں موجود ہیں جس کی میزبانی آرجے طیب عرشمان کر رہے ہیں۔

دوران شو میزبان نے سونم باجوہ سے سوال کیا کہ ان کے کئی پرستار سرحد پار بھی موجود ہیں، جو آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، انہیں کیا پیغام دیں گی؟

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا سرحد پار جو مداح مجھ سے پیار کرتے ہیں، میں بھی انہیں بہت پیار کرتی ہوں۔

سونم باجوہ کو پنجابی فلموں میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

واضح  رہے کہ بھارتی اداکارہ نے اس سے قبل پاکستان آنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہیں جبکہ انہوں نے پاکستانی اسٹار فواد خان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور اداکارہ سجل علی کی بہترین اداکاری کی تعریف بھی کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں