Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کے کھانے کا مینیو کس نے تیار کیا تھا؟ وکی کوشل نے بتا دیا

بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے شادی کا ایسا قصہ سنایا جسے سن کر امیتابھ ہنس پڑے۔

حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی 15 کی ایک قسط میں اداکار وکی کوشل اور اداکارہ منوشی چھلار بطور مہمان جلوہ گر ہوئے۔

دونوں اپنی نئی فلم دا گریٹ انڈین فیملی کی پروموشن کےلیے شو کا حصہ تھے۔

کون بنے گا کروڑ پتی 15 کے شو میں موجود حاظرین میں سے ایک نے سوال کیا کہ شادی کے کھانے کا مینیو کس نے تیار کیا تھا؟

سوال کے جواب میں اداکار وکی کوشل نے جواب دیا کہ صبح کے ناشتے کا مینیو میرا تھا، لیکن عشائیے کا کترینہ کیف نے رکھا تھا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ کیونکہ کسی نا کسی وجہ سے پنجابیوں کو فرق نہیں پڑتا کہ وہ رات کو 8 بجے کے بعد کیا کھارہے ہیں۔

وکی کوشل کا یہ جواب سن کر نہ صرف حاضرین بلکہ شو کے میزبان امیتابھ بچن بھی بےساختہ ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ وکی کوشل کی اداکارہ کترینہ کیف سے شادی دسمبر 2021 میں ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version