Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 اور ویلکم 3 کا معاوضہ لینے سے انکار کیوں کیا؟

بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 اور ویلکم 3 کو زندہ رکھنے کیلئے اس میں کام کرنے کیلئے ہامی بھر لی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار ان دونوں فلموں کا معاوضہ تو نہیں  لے رہے لیکن انہوں نے  فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کے ساتھ منافع کی تقسیم کا معاہدہ سائن کیا ہے۔

تمام اتار چڑھاؤ کے بعد، اکشے کمار آخرکار ہیرا پھیری 3 اور ویلکم 3 میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو ان کی دو اہم کامیڈی فرنچائزز ہیں، ویلکم 3  کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے،جبکہ ہیرا پھیری 3 سال 2024 میں شروع  ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اکشے کمار خود بہت افسردہ ہوئے جب انہوں نے سنا کہ ہیرا پھیری 3 میں کارتک آریان ان کی جگہ لے رہے ہیں، انہوں نے مداحوں اور میڈیا کے لوگوں کے تمام ردعمل کو پڑھا اور پھر فیروز ناڈیاڈوالا کے ساتھ تمام اختلافات کو دور کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلم میں واپسی کی۔

ان کا کہنا ہےکہ انہوں نے یہ سب اپنے مداحوں کے لیے کیا ہے، جو انہیں راجو کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں