Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریکھا کا سوٹ ساڑھی لک مداحوں کو بھا گیا

بالی ووڈ کی معروف اور تجربہ کار اداکار ریکھا اپنے اسٹائلش انداز سے اپنے مداحوں اور شائقین کو کبھی ناراض نہیں ہونے دیتی ہیں۔

ریکھا نے حال ہی میں ایک تقریب میں کڑھائی والی ساڑھی سوٹ میں ایک شاندار انداز میں شرکت کی ہے، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئ ہے۔

 

وائرل ویڈیو میں ریکھا کو منیش ملہوترا کے ساتھ ممبئی میں ایوارڈ تقریب کے ریڈ کارپٹ پر شرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ کا لباس سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

اس کے علاوہ تقریب کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی جس میں انہیں اپنے ایک مداح کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

مداح کے ساتھ اداکارہ کے چنچل انداز نے سب کی توجہ مبذول کر لی ہے کہ جب اداکارہ ایونٹ چھوڑ کر جا رہی تھیں کہ اچانک انہیں ایک مداح نے روک دیا جس نے ان کے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کی۔

مداح کے ساتھ تصویر لینے کے بعد اداکارہ نے اسے تھپڑ مار دیا جس کے جواب میں وہ شخص مسرایا اور واضح طور پر اداکارہ کے دوستانہ انداز کی تعریف بھی کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version