Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریا ایٹلی کی شاہ رخ خان کے چلیا پر ڈانس ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان کے ہدایت کار ایٹلی کی اہلیہ پریا ایٹلی نے اس فلم کے رومینٹک گانے چلیا پر ڈانس کیا جوکہ کافی وائرل ہوگئی ہے۔

چلیا، شاہ رخ خان اور نینتھارا کی ایکشن تھرلر فلم جوان کا دوسرا گانا ہے۔ یہ گانا ریلیز ہونے کے بعد سے بہت سے لوگوں کا پسندیدہ بن گیا ہے۔

اداکار کیرتی سریش نے اپنی اور پریا ایٹلی کی اس رومانوی ٹریک پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جوکہ  متوقع طور پر، آن لائن وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ جیسے ہی دونوں نے ڈانس مکمل کیا، تو ایٹلی بھی اپنے پیارے پالتو کتے بیکی کے ساتھ نمودار ہوئے، کیرتی جیسے ہی کتے کو پیار کرنے کیلئے آگے بڑھی تو اس نے غصے کا اظہار کیا کہ جیسے وہ خوشگوار موڈ میں نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں