Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ میں شہناز گل کے گلیمرس لُک کے چرچے

بالی وڈ فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ کے ٹریلر میں شہناز گل کے گلیمرس انداز نے سب کو دیوانہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ شہناز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے نئے روپ کا کریڈٹ ریا کپور کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریا نے مجھے ہمیشہ کیلئے بدل دیا، پہلے آپ سونم کپور کو دیکھ کر عش عش کر اٹھتے ہوں گے کیونکہ سونم بہت عمدہ لباس پہنتی ہیں، تاہم مجھے بھی ریا کپور نے ویسا ہی انداز دے دیا ہے۔

فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ میں شہناز گل کے علاوہ بھومی پڈنیکر، کوشا کپیلا، ڈولی سنگھ اور شیبانی بیدی شامل ہیں۔

دوسری جانب شہناز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا پنجابی فلم انڈسٹری مجھے سائیڈلائن کر رہی ہے، ہر فلم سب سے پہلے مجھے آفر ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں درست اسکرپٹ دیکھتی ہوں جس میں لڑکے لڑکیوں کے کردار برابر کے ہوں یا عورت سے متعلق کہانی ہو۔

واضح رہے کہ ‘تھینک یو فار کمنگ’ 6 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں