Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی حالیہ ویڈیو نے طلاق کی افواہوں کی تردید کر دی

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ میرزا  کی علیحدگی کی افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

شعیب ملک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بائیو میں واضح تبدیلی کرنے کے بعد مداحوں نے یہ ماننا شروع کر دیا تھا کہ افواہیں سچ ہیں۔

اس نے بائیو کو “شوبینڈ ٹو اے سپر وومن ثانیہ مرزا” سے “Live Unbroken” میں بدل دیا تھا۔ اس تبدیلی نے نہ صرف شائقین کو چونکا دیا بلکہ انہیں یہ یقین بھی دلایا کہ اسپورٹس اسٹارز نے اپنے راستے الگ کر لیے ہیں۔

اس بار، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ہونے والی بات چیت نے بظاہر علیحدگی کی افواہوں کو کسی قدر روک دیا ہے، اوریہ بات چیت ایک ویڈیو کے ذریعے منظر عام میں آئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

پاکستانی بلے باز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے ہیں۔ اس نے پوسٹ کے عنوان می لکھا  “میرے مسٹر منی راک…”

اس ویڈیو کو ثانیہ مرزا اور ان کے اہل خانہ نے انسٹاگرام پر بہت پسند کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان سب ٹھیک ہے اور کوئی علیحدگی کی بات نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں