پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے شوہر فرحان سعید کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر، اداکار و گلوکار فرحان سعید کی سالگرہ کے موقع پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں نے سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ زندگی دھوپ، تم گھنا سایا۔
انہوں نے لکھا کہ آپ کی صحبت اور محبت کے لیے شکرگزار ہونے کے لیے میرے پاس ان سے بہتر الفاظ نہیں ہیں، آپ میرے لیے سب سے حیرت انگیز اور سب سے زیادہ خوبصورت انسان ہیں ! آپ کو سالگرہ مبارک فرحان سعید، میں تم سے پیار کرتی ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















