پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس اور معروف اداکار گوہر رشید ذی فائیو کی ویب سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اس سیریز کی ہدایت کاری کاشف نثار کریں گے جبکہ اسے مشہور رائٹر بی گل نے تحریر کیا ہے۔ پروجیکٹ پر چند ہفتوں میں باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ ذی فائیو اسٹریمنگ سروس دنیا کے 190 ممالک میں دستیاب ہے تاہم پاکستان میں اسکی سروسز موجود نہیں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















