Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار الو ارجن کا شاہ رخ خان کے لیے پیغام جاری

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم جوان کی کامیابی پر جنوبی بھارتی اداکاروں کی جانب سے بھی مبارکباد ملنے لگی۔

حال ہی میں اداکار الو ارجن نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کےلیے پیغام جاری کیا۔

الو ارجن کا کہنا تھا کہ ’فلم جوان کی پوری ٹیم کو اسکی کامیابی پر بہت مبارک ہو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اداکار نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کے لیے خوش اور دعاگو ہیں۔

شاہ رخ خان نے الو ارجن کے ٹوئٹ کے جواب میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کا بے حد مشکور ہوں، اس پیغام نے آج کا دن خوبصورت بنادیا۔‘

واضح رہے اداکار شاہ رخ نے لکھا کہ میں نے فلم پشپا کو تین دن میں تین مرتبہ دیکھا، مجھے تسلیم کرنا چاہیے کہ میں نے آپ سے کچھ سیکھا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں