Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایریکا رابن، پہلی مس یونیورس پاکستان منتخب

کراچی سے تعلق رکھنے والی24  سالہ ایریکا رابن پہلی بار دبئی میں منعقد کیے جانے والے مقابلہ حسن میں  مس یونیورس پاکستان منتخب ہوگئی ہیں۔

ایریکا رابن نئی مس یونیورس پاکستان 2023 کا  ٹائٹل جیتنے اور بین الاقوامی مقابلہ حسن میں ٹیم گرین کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے کم از کم 200 حسیناؤں نے درخواست دی تھی تاہم خوش قسمتی سے یہ قرعہ اریکا رابن کے نام نکلا اور انہوں نے یہ پوزیشن حاصل کر لی ہے واضح رہے کہ اب وہ عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جو اس سال ایل سلواڈور میں منعقد ہونے والا ہے۔

مس یونیورس پاکستان 2023 کےلیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی سے 24  سالہ ایریکا رابن، لاہور سے 24 سالہ حرا انعام، راولپنڈی سے 28 سالہ جیسکا ولسن، امریکی نژاد پاکستانی ریاست پنسلوانیا سے 19سالہ ملیکہ علوی اور پنجاب سے 26  سالہ سبرینا وسیم شامل تھیں۔

رابن نے پہلی مس یونیورس پاکستان بننے پر بے حد شکریہ ادا کیا اور انہوں کہا کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں، وہ چاہتی ہیں پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ پاکستان آکر یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔ ہر سال مقابلہ حسن میں دنیا بھر سے خوبصورت، نوجوان حسیناؤں کے ساتھ اب پاکستان کی ماڈلز بھی حصہ لے سکیں گی۔

واضح رہے کہ مِس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے ماڈلز کو ایسے ملبوسات پہن کر اپنی نمائش کرنی ہوتی ہے جو پاکستان کے روایتی معاشرے میں قابل اعتراض سمجھا جاتا ہے ۔ شاید اسی لئے آج تک کبھی براہِ راست پاکستان سے کوئی ماڈل اس   مقابلہ حسن میں شریک نہیں ہوئی۔

حال ہی میں مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے والی ماڈلز کی تصویریں دیکھ کر پاکستان کا مذہبی طبقہ ابھی سے سیخ پا ہوگیا ہے۔آنے والے دنوں میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مقابلہ حسن میں شریک ہونے والی ماڈلز کی معاشرتی آزادی کو کس حد تک قابلِ قبول سمجھاجاتا ہے۔

اس عظیم کامیابی کے باوجود، پاکستانی عالم دین اور نگراں حکومت نے خود کو مقابلے اور مقابلہ کرانے والوں سے الگ کر لیا ہے اور نہ ہی حکومت نے “مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں ملک کی نمائندگی کے لیے کسی فرد کو نامزد کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں